نئی دہلی ۔ 15 مئی (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس 3 روزہ دورے پر گذشتہ روز بھارت پہنچ گئے۔ فلسطینی صدرکا آج (منگل ) کوصدارتی محل میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا ، اس کے بعد وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں مشرق وسطی میں امن و امان اور دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ بھارت …
فلسطینی صدر کا بھارت کا 3 روزہ دورہ ،بھارتی وزیر اعظم سے مشرق وسطی میں امن عمل کے حوالے سے بات چیت کریں گے

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 15 مئی (اے پی پی) فلسطین کے صدر محمود عباس 3 روزہ دورے پر گذشتہ روز بھارت پہنچ گئے۔ فلسطینی صدرکا آج (منگل ) کوصدارتی محل میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا ، اس کے بعد وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں مشرق وسطی میں امن و امان اور دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ بھارت کے صدرپرناب مکھرجی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کریں گے ۔فلسطینی صدر بھارت پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ بھارتی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ گئے جہاں بھارت ٹیکنالوجی کے شعبے میں فلسطینیوں کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کے لئے سہولت فراہم کر رہا ہے ۔دوسری طرف بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے فلسطینی کاز کی حمایت کے مضبوط عزم کے تحت اکتوبر میں رملہ میں نئے آئی ٹی مرکز کے قیام کے لئے 12 ملین ڈالر خرچ کرنے کی منظوری دی۔








