فلسطین اور لبنان پر مسلط جنگ ختم کرائی جائے، الجزائر

اقوام متحدہ ۔1اکتوبر (اے پی پی):الجزائر نےفلسطینیوں اور لبنانیوں پر مسلط جنگ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق لجزائر کےوزیر خارجہ احمد عاطف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں اور لبنانی عوام پر نازل ہونے والے جہنم کو ختم کرنے اور اسرائیل کی جارحیت اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ …

اقوام متحدہ ۔1اکتوبر (اے پی پی):الجزائر نےفلسطینیوں اور لبنانیوں پر مسلط جنگ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق لجزائر کےوزیر خارجہ احمد عاطف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں اور لبنانی عوام پر نازل ہونے والے جہنم کو ختم کرنے اور اسرائیل کی جارحیت اور مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ ختم ہونے والے چکر میں ڈالنے کی اسرائیلی کی خواہش کو روکنے کے لیے فوری آگے بڑھنا چاہیے اور بحران، تنازعات اور جنگوں کو ختم کرانا چاہیے۔

الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عاطف نےاسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کو اہمیت دی جائے اور تمام ملکوں کو اکھٹا کرنے والے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا آج دنیا ایک انتہائی نازک، حساس اور خطرناک موڑ سے گزر رہی ہے۔ احمد عاطف نے غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل اس جنگ کو مغربی کنارے اور لبنان تک پھیلا رہا ہے۔ اگر اس وقت عالمی برادری کی جانب سے سخت موقف اختیار کرنے میں ناکامی نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر ضروری پابندیاں عائد کریں اور سخت موقف اختیار کریں۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اور لبنانی عوام پر ڈھائے جانے والے جہنم کو ختم کرنے کے لیے جلدی کرے۔ غاصب اسرائیلی کی مشرق وسطیٰ کے خطے کو مستقل اور نہ ختم ہونے والے بحرانوں، جنگوں اور تنازعات کے چکر میں ڈالنے کی خواہش کے آگے بند باندھے۔

مزید خبریں