رام اللہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتيہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے متحدہ محاذبنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے 25 سفیروں، غیر ملکی نمائندوں اور قونصلوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ہم اسرائیلی جارحیت روکنے اور ایک بڑی انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ضروری …
فلسطین کا بین الاقوامی برادری سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے متحدہ محاذبنانے کا مطالبہ

مزید خبریں
رام اللہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتيہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے متحدہ محاذبنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے 25 سفیروں، غیر ملکی نمائندوں اور قونصلوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ہم اسرائیلی جارحیت روکنے اور ایک بڑی انسانی تباہی سے بچنے کے لیے ضروری امداد کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے متحدہ محاذبنائے تاکہ انسانوں کو مزید تباہی سے بچایا جائے ۔








