فلسطین کی سابق خاتون سفیر لیلیٰ شاہد فرانس میں انتقال کر گئیں

پیرس۔19فروری (اے پی پی):فلسطین کی سابق خاتون سفیر لیلیٰ شاہد 76 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ان کی بہن زینہ نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ لیلیٰ شاہد کا انتقال ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ فرانس میں فلسطین کی سفیر حالہ ابو حاسیرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ …

پیرس۔19فروری (اے پی پی):فلسطین کی سابق خاتون سفیر لیلیٰ شاہد 76 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ان کی بہن زینہ نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ لیلیٰ شاہد کا انتقال ہو گیا ہے، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ فرانس میں فلسطین کی سفیر حالہ ابو حاسیرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ہماری سفارتکاری کا ایک بڑا نام لیلیٰ شہاہد اب ہم میں نہیں رہی ہیں۔ یہ فلسطین کے لیے بڑا نقصان ہے اور انصاف پر یقین رکھنے والی ساری دنیا کے لیے نقصان ہے۔ لیلیٰ شاہد 1949 میں لبنان میں پیدا ہوئیں۔ وہ پہلی خاتون تھیں جو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی بیرون ملک نمائندہ تھیں۔ ان کے اس کیریئر کا آغاز آئر لینڈ سے ہوا۔ بعد ازاں ان کو ہالینڈ میں تعینات کیا گیا اور آخر میں فرانس اور یورپی یونین میں فلسطینی نمائندہ مقرر ہوئیں۔