بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل ہے اور وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنا کنٹرول مضبوط بنانے اور …
فلسطین کے مسئلے کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل ہے ، چین کا مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول میں اضافے پر ردعمل
بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل ہے اور وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنا کنٹرول مضبوط بنانے اور بستیوں کی توسیع کو آسان بنانے کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین سمجھتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے اور چین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مستقل مخالفت کرتا آیا ہے۔









