فلومینینسے کا برازیلین سٹارفٹ بالرہلک سے معاہدہ طے پاگیا

برازیلین سیری اے کلب فلومینینسے اور سٹار فٹ بالر ہلک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ہلک اب برازیلین سیری اے کلب فلومینینسے کے لئے 2027 تک کھیلیں گے۔ای ایس پی این کے مطابق فلومینینسے کلب نے باضابطہ اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ۔

ریو ڈی جنیرو۔20مئی (اے پی پی):برازیلین سیری اے کلب فلومینینسے اور سٹار فٹ بالر ہلک کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ہلک اب برازیلین سیری اے کلب فلومینینسے کے لئے 2027 تک کھیلیں گے۔ای ایس پی این کے مطابق فلومینینسے کلب نے باضابطہ اس معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ۔39 سالہ کھلاڑی ہلک نے اٹلیٹیکو مینیرو سے باہمی رضامندی کے تحت علیحدگی کے بعد دسمبر 2027 تک کا معاہدہ کیا ہے۔ کلب کے مطابق ہلک آئندہ ہفتے کے آغاز میں ریو ڈی جنیرو پہنچیں گے، جہاں وہ ٹیم کے ساتھ تربیت شروع کریں گے۔

ہلک نے 2021 میں شنگھائی پورٹ سے اٹلیٹیکو مینیرو میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس دوران 309 میچز میں 140 گول سکور کرنے کے ساتھ 56 سسٹ بھی فراہم کیے۔ انہوں نے کلب کو 2021 میں برازیلین سیری اے اور کوپا ڈو برازیل کے اعزازات جتوانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ 2022 میں برازیلین سپر کپ بھی اپنے نام کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ہلک کا کہنا تھا کہ وہ فلومینینسے فیملی کا حصہ بن کر بے حد خوش ہیں۔وہ 20 جولائی کو مڈ سیزن ٹرانسفر ونڈو کھلنے کے بعد فلومینینسے کے لیے ڈیبیو کرنے کے اہل ہوں گے۔ فلومینینسے کے حامی اس تجربہ کار کھلاڑی کی آمد کو ٹیم کے لیے ایک بڑا اثاثہ قرار دے رہے ہیں۔برازیلین سٹار فٹ بالر ہلک معاہدے کے تحت 2027 تک فلومینینسے کی نمائندگی کریں گے۔

 

مزید خبریں