فلپائنی صدرکی یہودی کمیونٹی کے بارے میں بیان دینے پر معذرت

منیلا۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنی تقریر میں ہولوکاسٹ اور یہودی کمیونٹی کا حوالے دینے پر معذرت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دانستہ طور پر ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کے حوالے سے کوئی تضحیک آمیز بیان دینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ اپنے بیان میں صدر ڈوٹیرٹے نے نازی …

منیلا۔ 3 اکتوبر (اے پی پی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنی تقریر میں ہولوکاسٹ اور یہودی کمیونٹی کا حوالے دینے پر معذرت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دانستہ طور پر ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کے حوالے سے کوئی تضحیک آمیز بیان دینے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ اپنے بیان میں صدر ڈوٹیرٹے نے نازی حکومت کے سربراہ کا نام لے کر حوالہ دینے پر بھی معذرت کی۔ واضح رہے کہ ڈوٹیرٹے کے گزشتہ جمعہ کو دیے گئے بیان سے یہودی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد سے فلپائنی صدر نے منشیات فروشوں اور بدعنوان افراد کے خلاف سخت مہم شروع کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply