منیلا۔20فروری (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں جمعرات کی رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔ریڈ کراس کے چیئرمین اور …
فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے7 افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا۔20فروری (اے پی پی):فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں جمعرات کی رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے تین لاشیں نکالی ہیں۔ریڈ کراس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گورڈن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ حکام علاقے کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاکہ رہائشیوں اور امدادی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہر کی فائر سٹیشن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ جمعہ کی صبح ڈاواؤ اورینٹل کے شہر ماٹی سٹی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افرادملبے تلے دب گئے ۔رچرڈگورڈن نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے سوریگاو ڈیل سور، ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل کے مکین متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ صوبوں میں ریڈ کراس کے مقامی دفاتر ہائی الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل کی کارروائیاں جاری ہیں۔








