منیلا ۔26جولائی (اے پی پی):فلپائن میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔شنہوا کے مطابق بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک پرہجوم رہائشی علاقے میں صبح آگ لگ گئی، جس میں ایک معمر شخص ہلاک ہو گیا۔
بیورو نے بتایا کہ لگنے والی آگ نے ماریکینا شہر میں دریا کے کنارے واقع ایک گاؤں میں کم از کم6 مکانات کو تباہ کر دیا۔