فلپائن میں 6.2 شدت کا زلزلہ

منیلا۔17اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ سوریگاؤ دل نورٹے میں جمعہ کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق یہ اطلاع فلپائن کے ارضیاتی و آتش فشانی تحقیقاتی ادارے نے دی ہے۔ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 3 منٹ پر (2303 جی ایم ٹی) آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز جنرل لونا کے جنوب مشرق میں تقریباً 13 …

منیلا۔17اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ سوریگاؤ دل نورٹے میں جمعہ کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق یہ اطلاع فلپائن کے ارضیاتی و آتش فشانی تحقیقاتی ادارے نے دی ہے۔ادارے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 3 منٹ پر (2303 جی ایم ٹی) آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز جنرل لونا کے جنوب مشرق میں تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

زلزلے کو ٹیکٹونک نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ادارے نے بعد از زلزلہ جھٹکوں اور ممکنہ نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے مینڈاناؤ کے آس پاس کے علاقوں اور وسطی فلپائن میں بھی محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں