منیلا ۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کی نائب صدر سارا دوتیرتے نے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ رائٹرز کے مطا بق انہوں نے کہاکہ وہ قوم کی خدمت کے لیے اپنی زندگی، طاقت اور مستقبل پیش کر رہی ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وہ 2028 کی دوڑ میں ایک مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔فلپائن کے آئین کے تحت صدر کو صرف ایک چھ …
فلپائن کی نائب صدر سارا دوتیرتے کا 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

مزید خبریں
منیلا ۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کی نائب صدر سارا دوتیرتے نے 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ رائٹرز کے مطا بق انہوں نے کہاکہ وہ قوم کی خدمت کے لیے اپنی زندگی، طاقت اور مستقبل پیش کر رہی ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وہ 2028 کی دوڑ میں ایک مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔فلپائن کے آئین کے تحت صدر کو صرف ایک چھ سالہ مدت کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے جس کے باعث موجودہ صدر بونگ بونگ مارکوس دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔ مارکوس جونیئر کو سارا دوتیرتے کا سیاسی حریف تصور کیا جاتا ہے۔سارا دوتیرتے سابق صدر رودریگو دوترتےکی صاحبزادی ہیں جو اس وقت منشیات کے خلاف اپنی متنازع مہم کے دوران مبینہ قتل کے الزامات کے تحت نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں زیر حراست ہیں۔








