منیلا ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈانائو میں6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث گھر منہدم ہونے سے 2 بچے جبکہ لینڈ سلائیڈ کے واقعہ میں ایک خاتون اور اس کا 5 سالہ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ حکام نے کہا کہ منڈانائو کے دیگر اہم …
فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈانائو میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) فلپائن کے جنوبی جزیرہ منڈانائو میں6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث گھر منہدم ہونے سے 2 بچے جبکہ لینڈ سلائیڈ کے واقعہ میں ایک خاتون اور اس کا 5 سالہ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ حکام نے کہا کہ منڈانائو کے دیگر اہم شہروں سے فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر نہیں کیا جارہا۔ واضح رہے کہ فلپائن بحر الکاہل کے ”رنگ آف فائر” نامی ریجن کا حصہ ہے، جو زیر زمین پلیٹس کی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور جاپان سے جنوب مشرقی ایشیاء اور بحر الکاہل کے مختلف حصوں میں پھیلا ہوا ہے۔








