فلہم نے انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فور ڈکو 1-2 گول سے ہرا دیا

لندن۔5نومبر (اے پی پی):فلہم کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔فلہم کی جانب …

لندن۔5نومبر (اے پی پی):فلہم کی ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔فلہم کی جانب سے ہیری ولسن نے دونوں گول میچ کے اختتامی لمحات میں سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

برینٹ فورڈ کی جانب سے واحد گول وٹالی جینلٹ نے سکور کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں فلہم اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ برینٹ فورڈ کے وٹالی جینلٹ 24 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فلہم کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ میچ کےپہلے ہاف کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل رہا تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں فلہم کے ہیری ولسن نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دوگول سے کامیابی دلا دی۔ یہ فلہم کی ای پی ایل میں چوتھی فتح ہے اور وہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں