فنانشل ٹاسک فورس میں قرارداد کا مقصد پاکستان پر دباﺅ ڈالنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے لئے نہیں لڑ رہے،وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فنانشل ٹاسک فورس میں قرارداد کا مقصد پاکستان پر دباﺅ ڈالنا ہے۔ پوری پاکستانی قوم کو یک زبان ہو کر عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم دباﺅ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے لئے نہیں لڑ رہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل …

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فنانشل ٹاسک فورس میں قرارداد کا مقصد پاکستان پر دباﺅ ڈالنا ہے۔ پوری پاکستانی قوم کو یک زبان ہو کر عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم دباﺅ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے لئے نہیں لڑ رہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ ءاعتراض پر کہا کہ فنانشل ٹاسک فورس میں پاکستان کو صرف چین کی حمایت حاصل ہے، باقی سارے ملک اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 2015ءسے پاکستان کو گرے کیٹگری سے وائٹ کیٹگری میں کر دیا ہے۔ اس قرارداد کا تعلق خارجہ پالیسی سے نہیں ہے۔ اس کا مقصد پاکستان پر دباﺅ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو عالمی برادری کو یک زبان ہو کر پیغام دینا چاہئے کہ ہم دباﺅ برداشت نہیں کر سکتے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف امریکہ سمیت کسی کے لئے جنگ نہیں لڑ رہے۔ یہ جنگ قومی اتفاق رائے سے لڑی جا رہی ہے۔ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صرف اور صرف پاکستان پر دباﺅ ڈالنا ہے۔

مزید خبریں