فنکار معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، فنکار، شاعر اور مصنف ثقافت کو اجاگر کرنے کےلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے تحت 40 مستحق فنکاروں کو 8.3 ملین روپے امداد کی منظوری دےدی۔ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کا سہ ماہی اجلاس صدر مملکت کی صدارت میں پیر کو ایوان صدر میں ہوا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پرکہا کہ فنکار معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کے تحت 40 مستحق فنکاروں کو 8.3 ملین روپے امداد کی منظوری دےدی۔ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کا سہ ماہی اجلاس صدر مملکت کی صدارت میں پیر کو ایوان صدر میں ہوا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پرکہا کہ فنکار معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خوشیاں بکھیرنے میں صرف کی، اس لئے ان کی ضروریات پوری کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار، شاعر اور مصنف ہماری ثقافت کے سفیر ہوتے ہیں اور اپنی ثقافت اجاگر کرنے کےلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس فنڈ کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنا سماجی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply