فنی وجوہات کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی واقع ہوئی ہے،ترجمان آئیسکو

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ فنی وجوہات کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی واقع ہوئی ہے،طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمود متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ فنی وجوہات کی بنیاد پر بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی واقع ہوئی ہے،طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب نہ ہونے کے باعث آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمود متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہوتے ہی بلا تعطل بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔موجودہ صورتحال پر آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے معذرت اور ان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔