فواد عالم کی سنچری کی بدولت کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، شعیب اختر

راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ فواد عالم اور اظہر علی نے فائٹ بیک کرکے قومی ٹیم کی کراچی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم بنادی ہے، فواد عالم کی پرفارمنس دیکھ کر مزہ آیا، فواد عالم کو دوبارہ ٹیم میں موقع دینے والوں کو شاباش دینی چاہیے، بائولروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلے بازوں کی محنت کو …

راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ فواد عالم اور اظہر علی نے فائٹ بیک کرکے قومی ٹیم کی کراچی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم بنادی ہے، فواد عالم کی پرفارمنس دیکھ کر مزہ آیا، فواد عالم کو دوبارہ ٹیم میں موقع دینے والوں کو شاباش دینی چاہیے، بائولروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلے بازوں کی محنت کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ بدھ کو کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ روز 4 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی لیکن فواد عالم اور اظہر علی نے فائٹ بیک کرکے قومی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی۔ شعیب اختر نے کہا کہ فواد عالم کی پرفارمنس دیکھ کر مزہ آیا، انہوں نے اپنی بیٹنگ سے ناقدین کے منہ بند کئے۔ فواد عالم کے کرکٹ کے دس سال ضائع ہوگئے لیکن جنہوں نے دس سال بعد فواد کو دوبارہ کھلایا انہیں شاباش دینی چاہیے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے آخری بلے باز جتنا سکور کریں گے وہ بہت اہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی بائولروں نے لائن پر گیندیں نہیں کرائیں اور خراب فیلڈنگ سے بھی جنوبی افریقہ کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے بائولروں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فواد عالم ، فہیم اشرف اور اظہر علی کی کوششوں کو رائیگاں نہ جانے دیں، انہیں جنوبی افریقہ کو 300 رنز کے اندر آئوٹ کرنا ہوگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی بائولنگ میں زور چاہیے ہوتا ہے۔ وسیم وقار، عاقب جاوید پرانے گیند سے زور لگاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اتنے طویل عرصے بعد بہترین ٹیم کے خلاف ہوم سیریز میں فتح حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔