فواد علی اور بلیسنگ موزربانی کراچی کنگز میں شامل

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):فواد علی اور بلیسنگ موزربانی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ہفتہ کو میڈیا کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولرز فواد علی اور بلیسنگ موزربانی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، فواد علی کا تعلق سوات اور بلیسنگ …

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):فواد علی اور بلیسنگ موزربانی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ہفتہ کو میڈیا کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولرز فواد علی اور بلیسنگ موزربانی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، فواد علی کا تعلق سوات اور بلیسنگ موزربانی کا تعلق زمبابوے سے ہے۔

فواد علی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج میں منتخب ہونے والے 3 فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں اور وہ کراچی اکیڈمی میں گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کنگز کے کوچز اور سٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ فواد علی کو ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا ہے، سائفرٹ ایچ بی ایل پی ایل کے لیے جزوی طور پر عدم دستیاب ہیں، وہ قومی ڈیوٹی کے بعد کنگز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات میں مزید کہا گیا کہ بلیسنگ موزربانی کو ٹیم میں جیمی اوورٹن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بطور متبادل شامل کیا گیا ہے،اس سے قبل ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ بلیسنگ موزربانی 2021 سیزن کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ بلیسنگ موزربانی 2022 میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں