فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے نیٹ منافع میں 23.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کے نیٹ منافع میں 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ میں 4ہزار715 ملین کا مجموعی منافع حاصل ہوا جو سال 2017ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2017ءکے اسی عرصہ میں فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کو 3 ہزار 817 ملین روپے …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کے نیٹ منافع میں 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ میں 4ہزار715 ملین کا مجموعی منافع حاصل ہوا جو سال 2017ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 23.5 فیصد زیادہ ہے۔ سال 2017ءکے اسی عرصہ میں فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کو 3 ہزار 817 ملین روپے کا نیٹ منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ٹیکسیشن کی مد میں 50.3 فیصد اور ریونیو میں 43.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس عرصہ کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق کیلینڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کے انتظامی اخراجات میں 7.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔