فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 06جنوری(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لئے کانگرس کی منظوری کیکوئی ضرورت نہیں تھی اوراگر انہوں نے ایران کے خلاف حملے کا فیصلہ کیا تو اس حوالے سے ان کا ٹویٹ ہی پیشگی نوٹیفیکیش ہو گا۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کے اس بیان پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی جس میں نینسی …

واشنگٹن ۔ 06جنوری(اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فوجی کارروائی کا حکم دینے کے لئے کانگرس کی منظوری کیکوئی ضرورت نہیں تھی اوراگر انہوں نے ایران کے خلاف حملے کا فیصلہ کیا تو اس حوالے سے ان کا ٹویٹ ہی پیشگی نوٹیفیکیش ہو گا۔ یہ بات انہوں نے کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کے اس بیان پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی جس میں نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے عراقی دارالحکومت بغداد ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لئے کانگریس کی منظوری نہیں لی تھی ۔ امریکی صدر نے ایران کی طرف سے ممکنہ جوابی کارروائی میں امریکی شہری یا ہدف پر ممکنہ حملے کی خبروں کے حوالے سے کہا کہاس کے جواب میں امریکا فوری اور غیرمتناسب انداز میں جوابی کارروائی کرے گا لہذا اس کے لیے انہیں ایسے کسی قانونی نوٹس یا منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کے حزب اختلاف کی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ارکان نے ایک نئی قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت امریکی صدر کانگرس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف جنگ کا حکم نہیں دے سکیں گے۔

مزید خبریں