فورتھ سیڈڈ این لی کو ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

ہوبارٹ۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈاین لی ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اٹلی کی کوالیفائر ٹینس کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکا کی …

ہوبارٹ۔14جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈاین لی ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اٹلی کی کوالیفائر ٹینس کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈاین لی کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 24 سالہ اٹلی کی کوالیفائر ٹینس کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈاین لی کو 6-1، 5-7 اور 5-7سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں