اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):غیر منافع بخش ادارے فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا نے میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لیے ڈیجیٹل میڈیا، سائبر سیکیورٹی اور عملی روزگار کے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کیلئے اپنے پیشہ ورانہ خدشات اور چیلنجز کو واضح طور پر بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ …
فورتھ پلر کا صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا اور سائبر سیکیورٹی کے تربیتی پروگراموں کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):غیر منافع بخش ادارے فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا نے میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لیے ڈیجیٹل میڈیا، سائبر سیکیورٹی اور عملی روزگار کے تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں کیلئے اپنے پیشہ ورانہ خدشات اور چیلنجز کو واضح طور پر بیان کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ اقدامات چیمبر آف کامرس کے تعاون سے متعارف کرائے جا رہے ہیں جس کا مقصد صحافیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعتماد اور روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔
اتوار کو یہاں فورتھ پلر کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا اور سائبرسیکیوریٹی کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فاروق مرزا نے کہا کہ صحافیوں کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں پیشہ ورانہ عدم تحفظ، مالی عدم استحکام اور اظہار رائے کی آزادی پر بڑھتے ہوئے دباؤ شامل ہیں۔ انہوں نے ان مسائل کو اجاگر کرنے اور تعمیری حل کو فروغ دینے کے فورتھ پلر کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو آزادانہ، محفوظ طریقے سے اور مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ صحافتی معیار کو بلند کرنے اور معاشرے میں میڈیا کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے منظم تربیت اور عملی روزگار کے مواقع تک رسائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے نئے شروع کئے گئے پروگرام ڈیجیٹل میڈیا، سائبر سیکیورٹی اور دیگر عملی شعبوں میں صلاحیت سازی کے مواقع فراہم کریں گےجس سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ اہلیت اور آزادی میں اضافہ ہوگا۔
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے چیئرمین خوشنود علی خان نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ تحفظ کی یقین دہانی فوری ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے پریس کی آزادی کے تحفظ اور میڈیا کے پیشے کو تقویت دینے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا۔







