نیویارک ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ” فورڈ موٹرز“ نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں اس کے آپریشنل منافع میں مسلسل دوسرے سال کمی کا امکان ہے جس کی وجہ ادارے کی جانب سے الیکٹرک اور بغیر ڈرائیور گاڑیوںکے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 2016 ءکے دوران اس کا منافع 10.2 ارب ڈالر …
فورڈ موٹرزکے آپریشنل منافع میں مسلسل دوسرے سال کمی کا امکان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ” فورڈ موٹرز“ نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں اس کے آپریشنل منافع میں مسلسل دوسرے سال کمی کا امکان ہے جس کی وجہ ادارے کی جانب سے الیکٹرک اور بغیر ڈرائیور گاڑیوںکے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 2016 ءکے دوران اس کا منافع 10.2 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے جو 2015 ءکے منافع 10.8 ارب ڈالر کی نسبت 5.5 فیصد کم ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران اس کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس سے یقینی طور پر 2016 ءکا منافع متاثر ہوگا۔یاد رہے کہ فورڈ موٹرز 13 مختلف اقسام کی نئی کاروں کی تیاری کیلئے 2020 ءتک 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے۔








