فٹ بال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

زیورخ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ فٹ بال کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں عالمی چیمپئن جرمنی نے برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی تھی جس کو وہ برقرار رکھے ہوئے ہے، پرتگال کی 3، بیلجیئم کی 4، پیرو کی 3 اور ویلز کی 5 درجے ترقی، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق عالمی چیمپئن جرمنی نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی اور وہ اب تک اس پر برقرار ہے۔