لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سینئر منتظم محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے جبکہ ان کی اولین ترجیح مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس ہوگی۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
فٹ بال کی ترقی کے لئے میرٹ ،گڈ گورنس ،سٹریٹجک پلاننگ ،انفراسٹرکچر ،تعلیم اور ٹیلنٹ کو گروم کرنا ترجیع ہوگی، چیف آپریٹنگ آفیسر

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سینئر منتظم محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے جبکہ ان کی اولین ترجیح مکمل طور پر میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس ہوگی۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کا بہت ٹیلنٹ ہے، ضرورت صرف موثر انتظامی ڈھانچے اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ فیڈریشن کے انتظامی امور کو جدید تقاضوں کے مطابق منظم کیا جائے، قومی اور نچلی سطح پر فٹ بال کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ شاہد نیاز کھوکھر کے مطابق پاکستان میں فٹ بال کی بحالی صرف ایک ادارے نہیں بلکہ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیڈریشن کی موجودہ قیادت فٹ بال کے فروغ کے لئے ہر طرح کے اقدامات کر رہی ہے اور اس کے ثمرات جلد ہی نظر آئیں گے۔
شاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ فٹ بال کی ترقی کے لئے تعلیم، سٹریٹجک پلا نگ ،انفراسٹرکچر کی بہتری کی ضرورت ہے جس پر توجہ دی جائے گئی۔ فٹ بال حلقوں کی جانب سے شاہد نیاز کھوکھر کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تقرری کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی گورننس میں ایک سنگِ میل اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے منگل کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، اور انہیں پاکستان فٹ بال کی بقا کے بعد اس کی بحالی اور ترقی کے سفر میں ایک کلیدی شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، موثر فیصلے کرنے اور ادارے کو درست سمت میں گامزن کرنے کی صلاحیت نے انہیں ایک کامیاب کرائسز مینیجر کے طور پر منوایا۔
فیفا ،ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور دیگر عالمی فٹ بال اداروں میں ان کی موجودگی پاکستان اور عالمی فٹ بال برادری کے درمیان ایک مضبوط رابطہ ثابت ہوگی، جس سے مستقبل میں بین الاقوامی تعاون، منصوبوں اور مواقع کے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔ ایک تجربہ کار نارملائزیشن ماہر کو آپریشنز کی قیادت سونپ کر پی ایف ایف کا مقصد فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کو ایک مضبوط، شفاف اور عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنا ہے۔








