فٹ وئیر کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 52.37 فیصد اضا فہ

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ وئیر کی برآمدات میں 52.37 فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئر کی برآمدات 32لاکھ 46 ہزار جوڑے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فٹ ویئر کی …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ وئیر کی برآمدات میں 52.37 فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئر کی برآمدات 32لاکھ 46 ہزار جوڑے رہی جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات 49لاکھ 46 ہزار جوڑوں تک پہنچ گئی ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے مقابلہ میں 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران فٹ ویئر کی برآمدات میں 17لاکھ جوڑے یعنی 52.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں