فیسکوملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری، ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے احکامات جاری

لاہور۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں فیسکو انتظامیہ نے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تسلسل میں ایک اہم قدم ہے جس کا …

لاہور۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں فیسکو انتظامیہ نے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

یہ اقدام کمپنی کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تسلسل میں ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔فیسکو کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے39 بچوں جنہوں نے تعلیمی سال2024-25نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا کو وظائف کا اجرا کیا گیاہے۔

فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ کلاس نہم کے گیارہ طالب علموں کو3لاکھ 20ہزار روپے، میٹرک کے15طالب علموں کو 4لاکھ 50ہزار روپے ہزار،مختلف بیچلر ڈگری پروگرام کے5طلبا کو4لاکھ35ہزار روپے اور ڈی فارمیسی کے ایک طالب علم کو 45ہزار روپے بطور سکالرشپ دیئے گئے۔فیسکو ترجمان کے مطابق وہ ملازمین جنہوں نے اپنے بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں، ان کے وظائف کی رقم باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کمپنی ہمیشہ اپنے محنتی ملازمین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے بچوں کی تعلیمی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے۔فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ محنتی،ذہین اور مستحق طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی وظائف دینے کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں