فیسکو ٹاسک فورس کی سرگودہا اور گردونواح میں کارروائی، 14 بجلی چور گرفتار

فیسکو( واپڈا)سرگودھا ریجن کی خصوصی ٹاسک فورس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سرگودھا ۔ 27 جولائی (اے پی پی):فیسکو( واپڈا)سرگودھا ریجن کی خصوصی ٹاسک فورس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سپرنٹنڈنگ انجنیئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ملزمان ریاض، طاہر، ثقلین، سمیع اللہ، عبدالقادر، ولید خان، حفیظ اللہ، فرزند آرائیں، طارق، صوفی کمال، رمضان ، عابد، اظہر اور اظہار الحق کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، مزید کارروائی جاری ہے۔