وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 78ویں برسیِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، جرأت اور لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا انمول اثاثہ ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کیپٹن محمد سرور شہید کو 78ویں برسی پر خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کی 78ویں برسیِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، جرأت اور لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا انمول اثاثہ ہیں۔ انہوں نے دفاعِ وطن کے لئے اپنی جان نچھاور کر کے شجاعت، ایثار اور فرض شناسی کی وہ مثال قائم کی ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں اور پوری قوم اپنے ان حقیقی محافظوں کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر سے یاد رکھے گی،ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں، وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے ہمارا دائمی فخر اور حقیقی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید سمیت تمام شہداءِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے حوصلے، طاقت اور اتحاد کا سرچشمہ بنی رہیں گی۔








