"پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز میں کامیابی سے مکمل ہو گئے۔”
پی پی ایس سی،محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکائونٹنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحانات کا دو روزہ سلسلہ کامیابی سے مکمل

مزید خبریں
لاہور۔27جولائی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکائونٹنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحانات کا دو روزہ سلسلہ لاہور سمیت پنجاب کی07 ڈویژنز میں کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
تحریری امتحان میں60 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایات پر کمیشن کے ممبران ڈاکٹر ارشاد احمد،نجم وحید،خالد سلیم،میجر جنرل کامران خورشید،احمد علی کمبوہ اور مسعود انور نے پنجاب بھر میں قائم امتحانی مراکز کا سرپرائز دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام محکمہ خزانہ میں ڈپٹی اکائونٹنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی07 ڈویژنز میں مکمل ہو گئے ہیں۔امتحانات کے انعقاد کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے۔ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا،انتظامات اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موبائل فون سگنل جیمرز کو بھی چیک کیا۔ڈائریکٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ممبران پی پی ایس سی کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن خالد سلیم نے سرگودھا میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،گرمی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کے لیے ٹھنڈے پانی کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ممبر پی پی ایس سی نجم وحید نے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پی پی ایس اعجاز اکبر نے ممبر نجم وحید کو تمام انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام منعقد ہونے والے اس دو روزہ امتحانی سلسلے میں پنجاب بھر سے تقریباً60 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔








