فیصل آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے حالیہ انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب قیادت کو معیشت کی بحالی کےلئے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ تاجر برادری کے بہترین مفاد …
فیصل آباد،ایف سی سی آئی کا پی سی سی آئی کے انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی پر اظہار اطمینان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے حالیہ انتخابات میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب قیادت کو معیشت کی بحالی کےلئے انتھک محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ تاجر برادری کے بہترین مفاد میں کام کیا ہے اور اس ادارے کے ذریعے صنعتکاروں اور تاجروں کے جائز مفادات کے حصول کی جنگ لڑی، ادارہ دوبارہ ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کےلئے جدوجہد کرے گا تاکہ ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکال کے دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالاجا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ووٹرز دھند کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہونے کے باوجود بذریعہ سڑک کراچی پہنچے اور ان کے ووٹوں نے یو بی جی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔








