فیصل آباد،مویشی پال حضرات کو جانوروں کی بہتر افزائش نسل کے لئے تازہ چارہ فراہم کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 19 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرشاہد شفیق نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی بہتر افزائش نسل، جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں اضافہ کےلئے انہیں تازہ چارہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی انتہائی ضروری …

فیصل آباد۔ 19 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرشاہد شفیق نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی بہتر افزائش نسل، جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں اضافہ کےلئے انہیں تازہ چارہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کو کئی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے جبکہ اس عمل سے جانوروں کی بہتر افزائش نسل بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کےلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ لائیوسٹاک فارمرز کےلئے خصوصی مشاورتی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے تا کہ وہ ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کےساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونےوالی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کےلئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔