فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق،ایک خاتون زخمی

فیصل آباد میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں چک نمبر 74 ج ب ٹھیکری والا جھنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 28 سالہ زوہیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 50 سالہ مہناز بی بی زخمی ہو گئیں

فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں چک نمبر 74 ج ب ٹھیکری والا جھنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 28 سالہ زوہیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 50 سالہ مہناز بی بی زخمی ہو گئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ نعش ضروری کارروائی کے بعد پٹرولنگ پولیس کے حوالے کر دی گئی۔فیصل آباد میں سمندری روڈ پر موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث 41 سالہ خاتون شکیلہ جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری منتقل کر دیا۔