فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں کل ڈاک کا عالمی دن منایاجا ئے گا

پورے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈاک کا عالمی دن (ورلڈ پوسٹل ڈے) کل 9 اکتوبر بروز جمعہ کومنایاجا ئے گا ۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں ڈاک کے نظام کے متعلق آگاہی دینا ہے

فیصل آباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):پورے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈاک کا عالمی دن (ورلڈ پوسٹل ڈے) کل 9 اکتوبر بروز جمعہ کومنایاجا ئے گا ۔ اس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں ڈاک کے نظام کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ اس موقع پر محکمہ ڈاکخانہ جات اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کااہتمام کیا جائے گا۔

ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے ڈاک خانوں میں عوام الناس کو ڈاک کے نظام اور ےاد گاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش اور اس کے اجراکے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس دن کی مناسبت سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ڈاک کے نظام کے متعلق معلوماتی پروگرام نشر اورخصوصی مضامین شائع کرے گا۔

 

مزید خبریں