فیصل آباد۔ 27 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑرقبہ پر گندم کی کاشت کے ہدف کے برعکس بوائی کا 82 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیاہے جبکہ باقی ہدف بھی جلد مکمل کرلیا جا ئے گا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ پہلی مرتبہ صوبہ میں ربیع سیزن میں …
فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑرقبہ پر گندم کی کاشت کے ہدف کے برعکس بوائی کا 82 فیصد ہدف مکمل کرلیاگیا
فیصل آباد۔ 27 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑرقبہ پر گندم کی کاشت کے ہدف کے برعکس بوائی کا 82 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیاہے جبکہ باقی ہدف بھی جلد مکمل کرلیا جا ئے گا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ پہلی مرتبہ صوبہ میں ربیع سیزن میں کھاد وافرمقدارمیں موجوداور اس کے نرخ بھی نیچے آگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں ڈی اے پی کھاد کا 30 فیصد زائد سٹاک دستیاب ہے اورپہلی مرتبہ گندم کے سیزن میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے اسی طرح یوریا کھاد کا ضرورت سے 125 فیصد زیادہ سٹاک موجودہے اور صوبہ بھر میں یوریا کھاد کے نرخ 25 فیصدنیچے آگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ10 دسمبر تک گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں 3 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پربھی گندم کی کاشت کی جارہی ہے جبکہ40 ہزار یونیورسٹی ایگری گریجوایٹ انٹرنز فیلڈ میں کاشتکاروں کی معاونت کیلئے موجوداور انہیں گندم کی بروقت کاشت سمیت جدید ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔








