فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) فیصلآباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عملدرآمدبھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک ڈویژن بھر میں 4لاکھ 94ہزارکے قریب رجسٹرڈ مستحق مردوںو وخواتین میں12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 5ارب92 کروڑروپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی …
فیصل آباد ڈویژن میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عملدرآمدبھرپور طریقے سے جاری ، ترجمان ڈویژنل انتظامیہ
فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) فیصلآباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عملدرآمدبھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک ڈویژن بھر میں 4لاکھ 94ہزارکے قریب رجسٹرڈ مستحق مردوںو وخواتین میں12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 5ارب92 کروڑروپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔ جمعہ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں مجموعی طور پر 52 سنٹرزپر151کا نٹرزکے ذریعے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر عملدرآمدجاری ہے اور رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعدتیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کے 20 سنٹرز پر2 لاکھ 70ہزار123،چنیوٹ میں 6 سینٹرز سے62 ہزار 452،جھنگ میں 14مراکز سے 95ہزار972اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12 سینٹرز پر64ہزار867 کے قریب مستحقین مالی امداد حاصل کرچکے ہیںجبکہ تاحال یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔انہوںنے احساس وانصاف پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کی انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور سنٹرزکے متعلقہ حکام کو کورونا سے بچاو کےلئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات،ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزرز کی موجودگی،درخواست گزاروں کیلئے بیٹھنے کے سایہ داراور پینے کے پانی کے انتظامات کو برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی۔









