فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

نئی دہلی ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ترکی اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں مالی اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ امریکا اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا گھانا اور میزبان بھارت کے مابین کھیلا جائے …

نئی دہلی ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) جمعرات کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ترکی اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں مالی اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ امریکا اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا گھانا اور میزبان بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply