برازیلیہ ۔ 10 نومبر (اے پی پی)برازیل میں جاری فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو آخری دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے، فیفا کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں فرانس اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، فرانس نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا جبکہ سپین نے سینیگال کو شکست دی، اسی روز چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میزبان برازیل اور اٹلی …
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (کل) دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
برازیلیہ ۔ 10 نومبر (اے پی پی)برازیل میں جاری فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (کل) پیر کو آخری دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے، فیفا کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں فرانس اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، فرانس نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آسٹریلیا جبکہ سپین نے سینیگال کو شکست دی، اسی روز چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میزبان برازیل اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا، برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں چلی کو شکست دی جبکہ اٹلی نے ایکواڈور کو ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔








