فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ، پہلا سیمی فائنل یورو گوئے اور وینزویلا کے درمیان 8 جون کو کھیلا جائیگا

سیﺅل ۔ 5 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام جاری فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ امریکہ اور پرتگال کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ یوروگوئے اور …

سیﺅل ۔ 5 جون (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام جاری فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ امریکہ اور پرتگال کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ یوروگوئے اور وینزویلا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں جو 8 جون کو پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگی۔ اس سے قبل وینزویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یوروگوئے نے پرتگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 5-4 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply