لاس ویگاس۔7جنوری (اے پی پی):فیفا اور لینووونے ورلڈ کپ 2026 سے قبل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی انقلابی ایجادات کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ لاس ویگاس میں منعقدہ ’’لینووو ٹیک ورلڈ 2026‘‘ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور لینووو کے چیئرمین یوان ٹنگ یانگ نے فٹ بال اے آئی (Football AI) کے تحت نئے ٹولز متعارف کروائے جن کا مقصد میچ آفیشلز کی مدد، کارکردگی کا …
فیفا ورلڈ کپ 2026 ٹیکنالوجی کی تاریخ کا جدید ترین ٹورنامنٹ ہوگا، فیفا اور لینووو نے ’’فٹ بال اے آئی‘‘ متعارف کروا دی

مزید خبریں
لاس ویگاس۔7جنوری (اے پی پی):فیفا اور لینووونے ورلڈ کپ 2026 سے قبل مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی انقلابی ایجادات کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ لاس ویگاس میں منعقدہ ’’لینووو ٹیک ورلڈ 2026‘‘ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور لینووو کے چیئرمین یوان ٹنگ یانگ نے فٹ بال اے آئی (Football AI) کے تحت نئے ٹولز متعارف کروائے جن کا مقصد میچ آفیشلز کی مدد، کارکردگی کا تجزیہ اور شائقین کے تجربے کو یادگار بنانا ہے۔اس شراکت داری کی سب سے اہم پیش رفت ’’فٹ بال اے آئی پرو‘‘ (Football AI Pro) ہے جو ایک جنریٹو اے آئی اسسٹنٹ ہے۔ یہ ٹول ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام 48 ٹیموں کو یکساں طور پر دستیاب ہوگا تاکہ وہ ٹیمیں جن کے پاس مالی وسائل کم ہیں، وہ بھی بڑے ممالک کی طرح جدید ڈیٹا اور تجزیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ سسٹم کروڑوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کر کے متن، ویڈیو، گراف اور تھری ڈی ویژولائزیشن کی صورت میں معلومات فراہم کرے گا۔ورلڈ کپ 2026 میں کھلاڑیوں کے ’’تھری ڈی ڈیجیٹل ‘‘ استعمال کیے جائیں گے۔ ہر کھلاڑی کا محض ایک سیکنڈ میں تھری ڈی سکین مکمل ہوگا جس سے سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ ٹیکنالوجی کو مزید درست بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ اوتار براڈکاسٹ کے دوران شائقین کو آف سائیڈ کے فیصلے زیادہ حقیقت پسندانہ انداز میں سمجھنے میں مدد دیں گے۔
فیفا اور لینووو نے ریفری کیمرہ فوٹیج کے لیے ریفری ویو (Referee View) کا نیا ورژن بھی متعارف کروایا ہے۔ اے آئی سافٹ ویئر کے ذریعے ریفری کے کیمرے سے لی گئی فوٹیج کو ریئل ٹائم میں مستحکم (Stabilize) کیا جائے گا جس سے شائقین کو ایسا محسوس ہوگا جیسے وہ خود میدان کے بیچوں بیچ موجود ہیں۔ اس سے کھیل میں شفافیت اور جوش و خروش بڑھے گا۔
فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ کپ 2026 زمین پر اب تک کا سب سے بڑا شو ہوگا جسے 6 ارب لوگ دیکھیں گے، ہم فٹ بال کو جدید بنانے اور ڈیٹا تک سب کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے اے آئی کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔لینووو کے چیئرمین یوان ٹنگ یانگ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ کا سب سے جدید ٹورنامنٹ ہوگا، ہمارا تیار کردہ ’فٹ بال اے آئی پرو‘ ایک گیم چینجر ثابت ہوگا اور ہم اسے میدان میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔








