فیلڈ سٹیشن شنکیاری میں سمر کیمپ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

فیلڈ سٹیشن شنکیاری میں سمر کیمپ 2026کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کیمپ میں بی ایس فارسٹری کے طلبہ ایک ماہ تک عملی تربیت، لیکچرز، فیلڈ وزٹس، ہائیکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

مانسہرہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):فیلڈ سٹیشن شنکیاری میں سمر کیمپ 2026کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کیمپ میں بی ایس فارسٹری کے طلبہ ایک ماہ تک عملی تربیت، لیکچرز، فیلڈ وزٹس، ہائیکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

یہ سمر کیمپ طلبہ کو جنگلات، قدرتی وسائل اور عملی فیلڈ تجربات سے روشناس کرانے کے ساتھ انہیں مستقبل کے ماہرین جنگلات بننے کی جانب ایک اہم قدم فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان ادارہ جنگلات کے اساتذہ، طلبہ اور عملہ نے پائیدار جنگلاتی انتظام، قدرتی وسائل کے تحفظ اور مقامی آبادی کی موثر شمولیت کا عملی مشاہدہ کرنے کیلئے سرن فارسٹ ڈویژن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹرنے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں حاصل ہونے والے علم کو عملی میدان سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایسے مطالعاتی دورے نوجوانوں کو زمینی حقائق، عوامی شراکت داری، قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام اور ماحول دوست سوچ سے روشناس کراتے ہیں جو مستقبل میں قابل، ذمہ دار اور باصلاحیت جنگلاتی قیادت کی تشکیل میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔