فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ جرمنی ، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف اجلاسوں میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسزو چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشان امتیاز (ملٹری)، ایچ جے)نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی۔یہاں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ کے دوران …

راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):چیف آف ڈیفنس فورسزو چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشان امتیاز (ملٹری)، ایچ جے)نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی۔یہاں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ کے دوران متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

 

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون شامل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل نے جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبریندرٹ، جرمن وفاقی چانسلر کے فارن پالیسی اور سکیورٹی پالیسی ایڈوائزر گنٹر ساؤٹر اور مسلح افواج کے چیفآف ڈیفنس جنرل کارسٹن برویر سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کا محور موجودہ سکیورٹی مسائل،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور دوطرفہ اور کثیر الجہتی مکالمے کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برازیلین مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے چیف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی ایگیار فریئر کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔