راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان داخلی اور خارجی چیلنجز، بشمول دشمن کی ہائبرڈ مہمات،انتہا پسند نظریات اور قومی استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش اور تقسیم کرنے والے عناصر پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،جدید جنگ چستی، درستگی، حالات کی بھرپور آگاہی اور فوری فیصلہ سازی کا تقاضاکرتی ہے۔ ہفتہ کو آئی …
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔13دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان داخلی اور خارجی چیلنجز، بشمول دشمن کی ہائبرڈ مہمات،انتہا پسند نظریات اور قومی استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش اور تقسیم کرنے والے عناصر پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،جدید جنگ چستی، درستگی، حالات کی بھرپور آگاہی اور فوری فیصلہ سازی کا تقاضاکرتی ہے۔
ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(نشان امتیاز ملٹری، ایچ جے، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز) نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔ آمد پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل نے فیلڈ تربیتی مشقوں اور ایڈوانسڈ سمیلیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔ٹیکنالوجیکل موافقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید جنگ چستی، درستگی اورحالات کی بھرپور آگاہی اور فوری فیصلہ سازی کا تقاضا کرتی ہے۔
افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کے دوران چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے پختہ عزم کی تعریف کی جبکہ سخت اور مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان آرمی داخلی اور خارجی چیلنجز، بشمول دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہا پسند نظریات اور قومی استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش اور تقسیم کرنے والے عناصر پر مکمل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔اس سے قبل گوجرانوالہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا کور کمانڈر گوجرانوالہ نے استقبال کیا۔








