اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے عملہ کی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام سے ملک میں انتخابات کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام سے ملک میں انتخابات کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے عملہ کی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام سے ملک میں انتخابات کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام کا مقصد الیکشن کمیشن کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نئے انتخابی عملے کو تربیت دی جاتی ہے۔ فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں الیکشن کمیشن کے افسران اور عملے کو عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی عملے کی تربیت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے عملہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تعاون پر ڈونرز کے شکر گزار ہیں۔قبل ازیں انہوں نے فیڈرل الیکشں اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا۔








