اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی)کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق ایچ ایس ایس سی فرسٹ ایئر میں مجموعی طور پر 71 ہزار 611 امیدواروں نے اندراج کرایا جن میں سے …
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ایچ ایس ایس سی کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی)کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق ایچ ایس ایس سی فرسٹ ایئر میں مجموعی طور پر 71 ہزار 611 امیدواروں نے اندراج کرایا جن میں سے 70 ہزار 957 امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 57 ہزار 181 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 80.67 فیصد رہا۔
ریگولر امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 82.02 فیصد جبکہ سابقہ/پرائیویٹ امیدواروں میں یہ شرح 37.86 فیصد رہی۔ اسی طرح ایچ ایس ایس سی سیکنڈ ایئر میں مجموعی طور پر 26 ہزار 709 امیدواروں کا اندراج ہوا، جن میں سے 24 ہزار 840 نے امتحان دیا۔ ان میں سے 17 ہزار 146 امیدوار کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 69.70 فیصد رہا۔ ریگولر امیدواروں کی کامیابی کی شرح 71.76 فیصد جبکہ سابقہ/پرائیویٹ امیدواروں کی شرح 68.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج کی سرکاری ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر دستیاب ہیں۔
مزید برآں وہ امیدوار جنہوں نے اپنے موبائل نمبرز فراہم کیے تھے، انہیں نتائج بذریعہ SMS ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ امیدوار SMS سروس 5050 پر اپنا رول نمبر FB (اسپیس) رول نمبر لکھ کر بھی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ فرسٹ ایئر کے رزلٹ کارڈز ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، جبکہ سیکنڈ ایئر کے رزلٹ کارڈز امیدواروں کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کیے جائیں گے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی کہ وہ مستقبل میں مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔








