اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصل آباد میں غیر رجسٹرڈ کاروباری یونٹس کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ یہ کارروائی غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف مہم کے تسلسل کا حصہ ہے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت عمل میں لائی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئس لینڈ ریونیو فیصل آباد کی طرف سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء …
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا فیصل آباد میں غیر رجسٹرڈ کاروباری یونٹس کے خلاف ایکشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصل آباد میں غیر رجسٹرڈ کاروباری یونٹس کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ یہ کارروائی غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف مہم کے تسلسل کا حصہ ہے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت عمل میں لائی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئس لینڈ ریونیو فیصل آباد کی طرف سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق 38 اور 40 کے تحت کی گئی کارروائی سرچ وارنٹ کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے جس کے ذریعے مینوفیکچرنگ شعبہ میں غیر رجسٹرڈ یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ غیر رجسٹرڈ یونٹ اشیائے خورد و نوش، سویاں اور کیچپ کی تیاری اور سپلائی کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران دستیاب ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا جس کی چھان بین جاری ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کے ذریعے واجب الاداء ٹیکس والی مصنوعات بغیر سیلز ٹیکس ادائیگی کے فروخت کی جا رہی ہیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے








