فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں‘ ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کی ”اے پی پی“ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت …

سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں‘ ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز پاکستانیز زبیر گل نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز ملک کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زبیر گل جو وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر بھی ہیں، نے بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن نے حال ہی میں 137 رکنی اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل قائم کی ہے تاکہ بیرون ملک پاکستانی برادری سے ان کی فلاح و بہبود کیلئے پالیسی وضع کرنے کیلئے آراءاور تجاویز حاصل کی جا سکیں۔ زبیر گل نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے تمام ارکان کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے جیسا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا جامع ایجنڈا رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ او پی ایف رواں سال کے آخر تک سمندر پار پاکستانی برادری کا بین الاقوامی کنونشن منعقد کرائے گی۔

Leave a Reply