فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم کے 2073 ممبران کو رضا مندی خطوط جاری

اسلام آباد ۔ 09جنوری(اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم میں کل پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے جس میں سے 2073 پلاٹوں کے رضا مندی خطوط رجسٹرڈ ممبران کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کیلئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے 10 کے ملازمین کیلئے پلاٹ مختص رکھے …

اسلام آباد ۔ 09جنوری(اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم میں کل پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے جس میں سے 2073 پلاٹوں کے رضا مندی خطوط رجسٹرڈ ممبران کو جاری کردیئے گئے ہیں۔ بی پی ایس 20سے 22 کے افسران کیلئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے 10 کے ملازمین کیلئے پلاٹ مختص رکھے گئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بی پی ایس 18سے 19کے افسران کیلئے کیٹیگری ٹو میں پلاٹ رکھے گئے ہیں، اسی طرح بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم تھری میں بی پی ایس 16اور 17 کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔کیٹیگری فور میں بی پی ایس 11اور 15کے ملازمین کیلئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔