اسلام آباد ۔ 11ستمبر(اے پی پی) فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر) نے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کے خودکار نظام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ اعلان درخواست گزاروں کے ساتھ ویبی نار سیشن کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر کمشنر آئی آر اپیلز دفتر خودکار بنانے کے آخری مراحل …
فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو کا اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کے خودکار نظام کو متعارف کرانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر(اے پی پی) فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر) نے اپیلوں کی الیکٹرانک فائلنگ کے خودکار نظام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ اعلان درخواست گزاروں کے ساتھ ویبی نار سیشن کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر کمشنر آئی آر اپیلز دفتر خودکار بنانے کے آخری مراحل میں ہے۔ اس خودکار نظام کے تحت ٹیکس گزار ٹیکس اتھاریٹیز کے فیصلوں کے خلاف الیکٹرانک فائلنگ کے ذریعے آئرس پورٹل پر اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ خودکار نظام کمشنر آئی آر اپیل کو آئرس پورٹل پر اپیل نمٹانے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ خودکار نظام کے تحت ٹیکس گزار آسانی کے ساتھ بغیر کسی ٹیکس دفتر کا چکر لگائے اپیل دائر کرسکیں گے۔ اس سے اپیل دائر کرنے کے اخراجات کم ہوں گے اور نظام میں شفافیت آئے گی۔








