فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 28 جون سے شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام قومی ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے اور ٹرائلز یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے چناﺅ کے بعد ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 14 جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس پی ایس بی ہارڈ کورٹ پر لگایا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply